بھارت کے 16 ٹینک تباہ کرنے والے سوار محمد حسین شہید کا یوم شہادت

ispr

پاک فوج کے جانباز اور جانثار سپوت، سوار محمد حسین شہید (نشانِ حیدر) کا53واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

سوار محمد حسین 18جنوری1949 کو ڈھوک پیر بخش، ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں پیدا ہوئے،1971کی جنگ میں سوار محمد حسین نے بطور اسلحہ بردار ٹرک ڈرائیور شکر گڑھ سیکٹر میں نمایاں کردار ادا کیا،ہر طرف آگ، بارود اور دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے تھے،اس آگ کے طوفان میں ایک پرجوش جوان ہر قسم کے خطرے سے بے نیاز ہو کر اگلے مورچوں کے درمیان دوڑ دوڑ کر شجاعت کا ایک نیا ورق لکھ رہاتھا،سوار محمد حسین نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک مورچے سے دوسرے مورچے تک گولہ بارود پہنچاتے رہے، علاوہ ازیں کئی بار لڑاکا گشت کی کارروائیوں میں بھی رضاکارانہ طور پر شامل ہوئے،7دسمبر کو ایسی ہی ایک لڑاکا گشت کے دوران سوار محمد حسین نے اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ دشمن کو گدر پور گاوں سے بھگایا ،آپ نے گجگال گاوں کی جانب دشمن کی پیش قدمی سے متعلق اہم معلومات بھی اپنی یونٹ ہیڈ کوارٹر کو فراہم کیں،9دسمبر کو انہوں نے انتہائی کامیابی سے دشمن کے ایک آرٹلری آبزرور کی نشاندہی کی اور اسے مار بھگایا،10دسمبر کو بھی آپ ہندوستانی ٹینکوں کی نشاندہی اور ان پر فائر گرانے میں اہم کردار ادا کرتا رہے،آپ کی درست نشاندہی کے نتیجے میں ہندوستان کے16ٹینک تباہ ہو گئے،اس دوران وطن کا یہ بہادر بیٹا دشمن کے ٹینک پر نصب مشین گن فائر کی زد میں آکر شہید ہوگۓ،سوار محمد حسین شہید پوری دنیا کی فوجی تاریخ میں یقیناایک مثالی درجہ رکھتے ہیں ،سوار محمد حسین شہید ڈرائیور ہونے کے باجود حملہ آور دشمن پر اپنی گن سے پل پڑے اور اسے بھاگنے پر مجبو رکردیا

قوم سوار حسین شہید کو بے مثال بہادری اور جذبہ الوطنی پر سلام پیش کرتی ہے.صدر مملکت
صدر مملکت آصف زرداری نےسوار محمد حسین شہید( نشان حیدر) کے 53 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سوار محمد حسین شہید نے 1971 کی جنگ کے دوران بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا.سوار محمد حسین شہید نے جوانمردی سے دشمن کا مقابلہ کیا. قوم سوار حسین شہید کو بے مثال بہادری اور جذبہ الوطنی پر سلام پیش کرتی ہے. قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کی معترف ہے اور انہیں فراموش نہیں کرے گی.صدر مملکت نے سوار محمد حسین شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی.

سوار محمد حسین شہید نے دشمن کے طاقت کے نشے اور عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملایا.وزیراعظم
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 53 ویں یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے، اور کہا ہے کہ سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے 1971 کی جنگ میں بے مثال بہادری اور جرآت کا مظاہرہ کیا.سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے دشمن کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹینک شکن توپوں سے دشمن کے 16 ٹینک تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا. سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے اپنی پیشہ ورانہ عسکری مہارت سے دشمن کے طاقت کے نشے اور عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا. سوار محمد حسین شہید نشان حیدر نے جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان نچھاور کر دی. سوار محمد حسین شہید کا وطن کی حفاظت کیلئے غیر متزلزل عزم اور عہد وفاء نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے کا عمل آئندہ نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال ہے.مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے.پاکستانی قوم وطن عزیز کی بقاء کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی

Comments are closed.