قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں مثبت کھیلنا پڑے گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوات کے علاقے کبل میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے دورا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورہ دہا ہے کہ بھارت سے جیتنا ہے تو بھارت کے خلاف میچ میں مثبت کھیلنا پڑے گا. شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ فیلڈنگ اچھی ہوگی تو70فیصد میچز جیت سکتے ہیں ،چیمپینز ٹرافی کی مثال ہمارے سامنے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ مراد سعید اسمبلیوں میں چھکے مارتےہیں،ان کے بھائی نے یہاں اکیڈمی بنائی ہے، اکیڈمی ہو گی تو ٹیلنٹ سامنے آئےگا،اسکول لیول پر کرکٹ کو فروغ دینا ضروری ہے، شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے ،سوات کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اگر سہولیات فراہم کی جائیں تویہاں سیاحت کومزید فروغ دیا جاسکتا ہے