پہلا ٹیسٹ میچ:36 سال بعد بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور 46 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی
test match

بنگلورو:پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گئی-

باغی ٹی وی: بنگلورو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی،کھیل کے آخری روز کیوی ٹیم نے 107 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر پورا کیا،میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کم ترین اسکور 46 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی،ویرات کوہلی سمیت 5 کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوئے جن میں سرفراز خان، کے ایل راہول، رویندر جڈیجا اور روی چندر ایشون شامل ہیں جب کہ رشبھ پنت نے بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ 20 رنز اسکور کیے۔

تین میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی، نیوزی لینڈ نے 36 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔

ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میچ میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر

چیمپئینز ٹرافی : بھارت کے تین پول میچز دو وینیوز پر رکھنے کی تجویز

چیمپئنز ٹرافی:بھارتی ٹیم میچ کھیلنے کے بعد پاکستان میں رات نہیں گزارے گی

Comments are closed.