بھارت کا بنگلادیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان

شیخ حسینہ نے ہفتے کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
india

نئی دہلی: بھارت نے بنگلادیش کیلئے ای میڈیکل ویزا شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

باغی ی وی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو نئی دہلی میں بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش سے بھارت علاج کے لیے آنے والے لوگوں کے لیے جلد ہی ای میڈیکل ویزا کی سہولت شروع کی جائے گی بنگلا دیش بھارت کا سب سے بڑا ترقیاتی شراکت دار ہے اور ہم بنگلہ دیش کے ساتھ اپنے تعلقات کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں ہم 10 بار ملے ہیں لیکن آج کی ملاقات اس لیے خاص ہے کیونکہ وزیراعظم شیخ حسینہ ہماری تیسری مدت میں بھارت کا دورہ کرنے والی پہلی مہمان وزیراعظم ہیں۔

واضح ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش نے اپنے دفاعی تعلقات کے فروغ کے لیے مختلف معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے دو روزہ دورۂ بھارت کے دوسرے روز نئی دہلی میں ان معاہدوں پر اتفاق ہوا، شیخ حسینہ نے ہفتے کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

نریندر مودی نے بھارت کے ہمسایہ ممالک کے علاقائی تعاون کو وسعت دینے کے لیے انڈو پیسیفک اوشینز انیشی ایٹو میں بنگلہ دیش کے شامل ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، نریندر مودی کے تیسری مرتبہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

Comments are closed.