بھارت کا مزید پانی چھوڑنے کا اعلان

0
88

حویلی لکھا میں دریائےستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ چھوٹے بڑے سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں، اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر موجود کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی نذرہوگئی ہیں۔ جبکہ بھارت نے بھاکھڑا ڈیم میں مزید پانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔
آج نیوز کے مطابق پاکپتن کے مقام پر بھی دریائے ستلج میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے ، کئی دیہاتوں کا نام ونشان مٹ گیا ہے، اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
اسطرح پتوکی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر ایک بار پھر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، اور دریا کے ملحقہ دیگر علاقوں میں پانی کھیتوں میں داخل ہونے کے باعث کسانوں کو چارہ کاٹنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
راجن پور میں فلڈ بند ٹوٹنے سے درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا ہے، اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت فلڈ بند باندھنے میں مصروف ہیں، جب کہ عارف والا میں کنڈ قابل کے مقام پر اوور فلو ہونے سے سیلابی ریلا نورا رتھ بند میں داخل ہوگیا ہے۔ اور دریائے راوی کمالیہ کے مقام پر سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔
دوسری جانب بھارت نے بھی بھاکھڑا ڈیم سے مزید پانی دریائے ستلج میں چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے پاکستان میں مزید تباہی کا خدشہ ہے۔

Leave a reply