باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معروف ادارکاہ وینا ملک نے کہا ہے کہ ‏بھارت نے ایٹمی آبدوزیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، دفاعی بجٹ پر بھونکنے والوں کو دشمن سے پہلے کچلنا چاہیے،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی آبدوزیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے 2030 تک بھارت کے پاس 110 ایٹمی آبدوزیں ہونگی جبکہ نیوی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز خریدے جائینگے جوکہ گوادر بندرگاہ کیلئے خطرہ ہیں

وینا ملک کا مزید کہنا تھا کہ دفاعی بجٹ پر بھونکنے والے پاکستان دشمنوں کے ایجنٹس ہیں دشمن سے پہلے ان غداروں کے سر کچلنے چاہیے

قبل ازیں گزشتہ برس گلوبل فائر پاور نے عالمی طاقتور ترین مسلح افواج کی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق 137ممالک میں طاقت کے لحاظ سے پاکستان پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت ساتویں نمبر پر ہے

واضح رہے کہ پاکستان کے دفاعی بجٹ پر لبرل انگلیاں اٹھاتے رہتے ہیں حالانکہ اسی پاک فوج کی وجہ سے وہ شدید گرمی میں اپنے گھروں میں محفوظ ہیں، پاک فوج کے جوان سخت گرمی و سردی میں اگلے مورچوں پر دن رات پاکستانی عوام کی حفاظت کے لئے جانوں کی قربانیاں دیتے رہتے ہیں، گزشتہ روز بھی وزیرستان میں پاک فوج کا افسر شہید ہوا، لائن آف کنٹرول پر بھی پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ہوتی رہتی ہیں لیکن دفاعی بجٹ پر تنقید کرنے والوں کو کیا پتہ کہ جان کی کیا قیمت ہے، دفاعی بجٹ پر تنقید کرنے والے صرف ایک گھنٹہ بارڈر پر اگلے مورچوں پر گزار لیں تو ان کی بولتی وہیں بند ہو جائے

بھارتی عزائم جاننے کے باوجود دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا، وزیر خارجہ

Shares: