بھارت کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

اس میزائل کا تجربہ مجموعی طور پر کامیاب رہا ہے
india

نئی دہلی: بھارت نے ملکی وسائل سے تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربہ کیا ہے-

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تجربے کے نتیجے میں بھارت نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے، وہ اب جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل ممالک کے چھوٹے گروپ کا حصہ بن گیا ہے۔

بھارت کے دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے اس میزائل کے تجربے کے ذریعے اپنے آپ کو منوالیا ہے فلائٹ ڈیٹا سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس میزائل کا تجربہ مجموعی طور پر کامیاب رہا ہے یہ میزائل ہفتے کو بھارت کی مشرقی ریاست اُڑیسہ میں واقع اُس جزیرے سے داغا گیا جسے سابق بھارتی صدر اور بھارت کے میزائل پروگرام کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کیا گیا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اس تجربے کو ایک کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

Comments are closed.