بھارت کا کبڈی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار
بھارت نے اپنی کبڈی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیموں کے درمیان کرتار پور، گجرات اور لاہور میں میچز شیڈول تھے، اور پہلا میچ 19 نومبر کو کرتار پور میں ہونا تھا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بھارتی حکام نے آگاہ کیا ہے کہ انہیں میچز کے لیے پاکستان آنے کی اجازت نہیں ملی۔ محمد سرور نے کہا کہ بھارت کا نہ آنا افسوسناک ہے کیونکہ پاکستان ٹیم نے میچز کی تیاری کی تھی، تاہم اب کرتار پور میں پاکستان کے کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔
اس کے علاوہ، بھارت نے اپنی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھی این او سی جاری نہیں کیا ، چیمپئن ٹرافی کے لئے بھی بھارت روڑے اٹکا رہا ہے اور بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے