مزید دیکھیں

مقبول

بھارت کا بیک وقت مظفر آباد،بہاولپور،کوٹلی پر حملہ،بھارتی 3طیارے زمین بوس،جوابی حملہ جاری

بھارت باز نہ آیا پاکستان و آزاد کشمیر کے کئی شہروں میں بیک وقت حملے کر دیئے، بھارت کی جانب سے مظفر آباد، کوٹلی،بہاولپور میں حملے کئے گئے ہیں،

جوابی کاروائی، پاکستان نے بھارتی ایک درجن اہداف کو بنایا نشانہ
پاکستان نے بھی جوابی کاروائی کی ہے اور پاکستان نے انڈیا میں 7 مقامات پر حملے کئے ہیں،پاکستانی فضائیہ اب تک سری نگر ایئر بیس سمیت ایک درجن سے زیادہ بھارتی اہداف کو نشانہ بنا چکی ہے۔پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے

بھارتی افواج کی جانب سے مظفرآباد شہر میں میزائل حملہ کیا گیا،میزائلز سے مظفرآباد کے سنٹرل گرڈ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا،مظفر آباد میں شوائی نالہ کے قریب حملہ کیا گیا،بہاولپور میں بھی چار دھماکے سنے گئے،پاکستان نے بہاولپور کے قریب بھارتی فضائیہ کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے ،پاکستانی لڑاکا طیاروں نے PL-15 میزائل سسٹم کے ساتھ بہاولپور کے قریب سنگل پائلٹ رافیل جیٹ کو نشانہ بنایا۔

پاکستان نے بھی بھارت پر میزائل برسا دیئے
دوسری جانب پاکستان نے بھی بھارت پر میزائل برسائے ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کاروائی کرتے ہوئے دفاع میں بھارت پر میزائل حملے کئے ہیں،لائن آف کنٹرول پر بھی بھاری فائرنگ جاری ہے

بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا ،ہمارے جہاز فضا میں ،بھر پور جواب دیں گے،ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ انڈیا نے پاکستان میں تین جگہوں پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے گئے ہیں،بھارت کی عارضی خوشی کو غم میں بدلا جائے گا ،بھارت کے حملے میں ہونے والے نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، ہمارے جہاز فضاء میں ہیں، کوئی بھارتی طیارہ ہماری حدود میں داخل نہیں ہو سکا۔ بھارت نے اپنی سرزمین سے میزائل داغے ہیں اور اس کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔‏ہم بھارت کے حملے کا جواب اپنے وقت اور اپنے طریقے دیں گے۔

بھارت نے مساجد اور عام شہریوں پر حملہ کیا،ترجمان پاک فوج
بھارت نے بھارت کے اندر سے حملہ کیا ہے اور پاکستان کے اندر میزائل فائر کیے ہیں، جن کا ہدف عام شہری اور مساجد تھیں۔مسجد سبحان اللہ، احمد پور شرقیہ، بہاولپور،کوٹلی، آزاد جموں و کشمیر،مظفرآباد،ترجمان پاک فوج کے مطابق نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا ہے اور عام شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنایا ہے

بھارتی حملوں کے بعد بہاولپور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، سرکاری ہسپتالوں میں طبی عملے کو فوری طلب کر لیا گیا ہے،

بھارتی حملے کے بعد لاہور ایئر پورٹ کو اگلے 48 گھنٹوں کے بعد بند کر دیا گیا ہے،پاکستان نے اپنی ائیرسپیس 48 گھنٹے کے لیے بند کر دی،مسافروں کو ائیرپورٹس سے گھر واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے

بھارت نے پاکستان کےمختلف شہروں میں حملے کو آپریشن سندھور کا نام دیا اور بھارتی فوج نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں کہا کہ "انصاف ہوا”.

بھارت کا بہاولپور میں مسجد سبحان پر حملہ،معصوم بچہ شہید،خاتون سمیت دو زخمی
سیکورٹی ذرائع کے مطابق آج بھارت کے ایک بزدلانہ حملے میں مسجد سبحان بہاولپور کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ، بزدلانہ حملے میں اب تک ایک معصوم بچہ شہید جبکہ ایک عورت اور ایک مرد شدید زخمی ہیں، بھارت نے رات کے اندھرے میں معصوم پاکستانیوں کو بزدلانہ حملے میں ٹارگٹ کیا،پاکستان کی طرف سے جوابی کاروائی شروع ہو چکی ہے

پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے بھارت کا رافیل طیارہ گرا دیا
ایل او سی پر پاکستان کے جے 10 سی فائٹر جیٹ نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا – ہوا میں زبردست ڈاگ فائٹ کے بعد دشمن کا طیارہ تباہ کر دیا گیا۔

نو مقامات پر حملہ کیا،جہاں پہلگام کی منصوبہ بندی ہوئی وہاں نشانہ بنایا،بھارتی وزارت دفاع
بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 9 جگہوں پر حملہ کیا گیا ہے، پاکستان ملٹری کی کسی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، جس جگہ پہلگام حملے کی پلاننگ ہوئی اور ہدایات دی گئیں، وہاں اٹیک کیا گیا۔

کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر بھارتی حملہ،معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا،سیکورٹی ذرائع
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏ایک،ایک معصوم پاکستانی کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،بھارت نے رات کے اندھیرے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق پانچ مقامات پر کوٹلی، احمد پور شرقیہ، مظفرآباد، باغ اور مریدکے پر حملہ کیا گیا،پاکستانی فضائیہ اور پاک فوج بھارتی بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں،معصوم پاکستانیوں کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا

پاک فوج دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے گی،افواہیں اور افراتفری پھیلانے سے اجتناب کریں،پیغام
سیکورٹی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ براہِ کرم اس صورتحال میں صرف وزارتِ اطلاعات اور آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ خبروں پر ہی اعتماد کریں۔غیر مصدقہ سوشل میڈیا پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔افواہیں اور افراتفری پھیلانے سے اجتناب کریں۔پاک فوج دشمن کو مؤثر اور بھرپور جواب دے گی انشااللہ

اللہ اکبر….پاکستان نے بھارت کے دو جہاز گرا دیئے
پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جہاز گرا دیے گئے ہیں، پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں، پاکستان مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سخوئی طیارہ مار گرایا

بھارت نے بزدلانہ حملہ میں شیوائی مظفرآباد میں مسجد شہید کر دی،بھارت نے مظفر آباد میں مسجد پر میزائل حملہ کیا جس سے مسجد شہید ہو گئی

مرید کے میں بھارت کا مسجد ،تعلیمی ،ہیلتھ کمپلیکس پر حملہ،ایک شہری شہید،تین زخمی
بھارت نے مرید کے میں میزائل حملے کئے،گورنمنٹ ایجوکیشنل اور ھیلتھ کمپلیکس پر بھارت نے چار میزائل داغے۔ بھارتی حملے میں مریدکے میں مسجد بھی شہید ہو گئی،ایک شہری شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ،شہری آبادی، ھیلتھ اور تعلیم کملیکس پر حملہ تمام بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan