بھارت کے امیر ترین شخص کے گھرکا پتہ پوچھنے پرسیکورٹی ہائی الرٹ،ملزم گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے امیر ترین صنعتکار مکیش امبانی کے گھر کے باہر سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے

مکیشن امبانی کے گھر کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے، مکیشن امبانی کی رہائش جنوبی ممبئی میں ہے، پولیس نے مکیش امبانی کے گھرکے باہر بھاری نفری تعینات کر دی ہے ،رکاوٹیں بھی بڑھا دی گئی ہیں، پولیس نے یہ سارا اقدام ایک ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے پولیس کو رپورٹ دینے کے بعد کیا، ٹیکسی‌ ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا کہ دو افراد مکیش امبانی کی رہائشگاہ بارے آپس میں بات چیت کر رہے تھے اور وہ ہندی زبان میں بول رہے تھے، ایک کے ہاتھ میں بیگ بھی تھا، تھانہ آزاد میدان نے ٹیکسی ڈرائیور کا بیان لیا اور اسکے بعدعلاقے کی کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں، پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں اور ایک ملزم کو ممبئی سے ہی گرفتار کیا ہے،

گرفتار ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو بتایا کہ وہ ممبئی گھومنے آیا تھا اور انٹیلیا دیکھنے کا خواہشمند تھا اسلئے اس نے بات کی اور پتہ پوچھ رہا تھا، جس ڈرائیور سے پتہ پوچھا گیا تھا وہ ایک گجراتی ہے اور ٹورسٹ ٹیکسی چلاتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے کوئی خاص چیز برآمد نہیں ہوئی

واضح رہے کہ مکیشن امبانی کے گھر کے باہر سے رواں برس ماہ فروری میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا جس کے بعد سیکورٹی سخت کی تھی ، اب مزیدسخت کر دی گئی ہے، ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی اور ان کا خاندان 2012 سے جونی ممبئی کے پاش کمبالا ہل علاقہ میں ایک شاندار 27 منزلہ، 4 لاکھ مربع فٹ کی عمارت میں رہتے ہیں۔ اس عمارت کو انٹیلیا کہا جاتا ہے مکیش امبانی کی دولت کی تخمینہ لگ بھگ 76 ارب ڈالر ہے۔ ان کے گروپ کا مرکزی کام آئل ریفائننگ ہے تاہم انھوں نے کئی دوسرے شعبوں بشمول ریٹیل اور ٹیلی کام میں بھی بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہےاور اب انہوں نے ہائڈروجن فیول میں سرمایہ کاری کا عندیہ دیا ہے

نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست

نور مقدم قتل کیس ،ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

نور مقدم قتل کیس،درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

نورمقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت میں بار بار بولنے کی کوشش

نور مقدم قتل کیس، فرد جرم عائد کرنے کے خلاف درخواست پر ہوئی سماعت

نور مقدم قتل کیس،اگر یہ کام کیا تو عصمت ذاکرکی ضمانت واپس لی جا سکتی ہے،سپریم کورٹ

نور مقدم قتل کیس، سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ آ گیا

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر، دیگر ملزمان کو سکائپ پر کارروائی کا حصہ بنا لیا گیا

نور مقدم قتل کیس،آئندہ سماعت پر مزید گواہ طلب

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کی کوشش

ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بھی 100 بلین ڈالر کے کلب میں شامل

بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں:پاکستان سے نصف فرق اب ختم ہونے کے قریب

سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

 

Shares: