باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔
جنرل ندیم رضا نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے 21ویں صدی میں بدلتی ہوئی جنگی صورتحال اور ہائبرڈ وارفیئر کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ۔ #baaghitv #pakistan #ispr @dgprPaknavy pic.twitter.com/42YNBAf0sl
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 30, 2020
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ بھارت کی غاصبانہ خواہشات خطے کی صورتحال کو غیر مستحکم کر رہی ہیں۔ پیچیدہ سیکیورٹی صورتحال سے نمٹنے کیلیے جامع اور مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔پاک بحریہ کا قابل فخر ماضی بہادری اور قربانیوں کا غماز ہے۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے ہمیشہ عوامی خواہشات کے مطابق ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کی ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان نے پی این وار کالج میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔