بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے آگاہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرنےکی کوششوں پرتشویش ہے،

عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہیں،عالمی برادری کورونا وائرس کے چیلنجز سے نبردآزما ہے،ایسے حالات میں بھارتی اقدامات قابل مذمت ہیں،بھارت کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے آگاہ ہیں،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے تناظر میں عالمی برادری سے رابطے میں ہیں،سمندرپار پاکستانیوں کی سہولیت کیلئے متعدد اقدامات کیے،عالمی تنظیموں نےمقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا،یواےای،قطر،بنکاک اور دیگرملکوں سے پاکستانی واپس پہنچے،

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر کارگو ٹرکوں کی نقل و حمل کی اجازت کا فیصلہ دیا گیا ہے،طور خم اور چمن بارڈرز کراسنگ سے ٹرک و کنٹینرز افغانستان جاسکیں گے،افغانستان 10 اپریل سے ٹرک ہفتے میں 3 دن جاسکیں گے ،ٹرک کنٹینر ہر پیر بدھ جمعہ کو کراس کرسکیں گے. یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں کے مطابق مشاورت اور روابط کے پیش نظر اٹھایا جارہا ہے

ویلڈن پاک فوج،فضائی حدود کی خلاف ورزی پرپاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

Shares: