پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام عہدیداران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان پیپلز پارٹی سکھر ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ انڈیا کی جانب سے تقریباً 9 لاکھ کیوسک پانی چھوڑے جانے کی اطلاعات ہیں جس کے نتیجے میں دریائی علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے ایسی صورتحال میں عوام کے ساتھ رابطہ اور فوری ریلیف اقدامات پارٹی کارکنان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی و تنظیمی صورتحال، گراس روٹ لیول پر پارٹی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے اور متوقع بارشوں کے پیش نظر عوامی ریلیف اقدامات پر حکمت عملی طے کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی،صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی کے منشور کی بنیاد ہے اور یہی عوامی خدمت کا حقیقی عزم ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ گراس روٹ لیول پر عوام سے جڑی رہی ہے، اسی لیے پارٹی کی تنظیم سازی کو وارڈ لیول تک مکمل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

ہیڈ قادر آباد پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، حفاظتی بند توڑ دیا گیا

انہوں نے تمام عہدیداران کو ہدایت دی کہ ہر وارڈ اور ہر یونین کونسل میں پارٹی کا ڈھانچہ فعال کیا جائے اس مقصد کے لیے فوری طور پر تمام عہدوں کے لیے درخواستیں طلب کی جائیں اور فعال، محنتی اور نظریاتی ورکرز کے نام تجویز کیے جائیں تاکہ گراس روٹ سطح تک پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ مکانات تعمیر کیے جا رہے ہیں جو احسن اقدام ہے جبکہ ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے جا رہے ہیں، جو عورتوں کی حقیقی معنوں میں امپاورمنٹ کی واضح مثال ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق، معاشرتی برابری اور عوامی خدمت کو اپنی ترجیح بنایا ہے، اور یہ روایت آئندہ بھی برقرار رہے گی۔

فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اجلاس کے اختتام پر شریک رہنماؤں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت، جمہوریت کے استحکام اور ترقیاتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گیبلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم عوامی خدمت کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھائیں گے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

اجلاس میں ڈویژنل صدر جام اکرام اللہ دھاریجو، جنرل سیکریٹری شیراز راجپر، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ سمیت دیگر عہدیداران شریک ہوئے۔

Shares: