بھارت کو جاری علاقائی کشیدگی اور عسکری ناکامیوں کے باعث اب تک کا سب سے بڑا معاشی دھچکا لگا ہے۔ مختلف مالیاتی اور دفاعی ذرائع کے مطابق بھارت کو اب تک تقریباً 234.31 ارب امریکی ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق مکمل تخمینہ لگائے جانے کے بعد یہ نقصان کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

پاکستانی فضائیہ نے آپریشن "بنیان اُلمرصوص” کے تحت بھارت کے آدمپور میں نصب S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے تباہ کیا۔ روسی ساختہ یہ نظام بھارت کا اہم ترین دفاعی اثاثہ تھا، جس کی مالیت 1.5 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔اسی دوران پاکستان نے پانچ بھارتی جنگی طیارے بھی مار گرائے، جن میں تین رافیل (Rafale)، ایک SU-30MKI اور ایک MiG-29 شامل ہیں۔ ان طیاروں کی مجموعی مالیت 956 ملین ڈالر ہے۔پاکستانی دفاعی نظام نے بھارتی افواج کے استعمال کردہ 77 ڈرونز کو بھی مار گرایا، جن میں Harop اور Harpy ماڈلز شامل تھے۔ ہر ڈرون کی اوسط قیمت $700,000 ہے، جس سے بھارت کو 54.18 ملین ڈالر کا مزید نقصان پہنچا۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی اسٹاک مارکیٹ دو دن مسلسل گراوٹ کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں 83 ارب ڈالر کی مارکیٹ ویلیو ختم ہو گئی۔ جمعہ کے روز صرف ابتدائی لمحات میں ہی بھارتی سرمایہ کاروں کو 3.5 لاکھ کروڑ روپے (تقریباً 40.75 ارب ڈالر) کا نقصان ہوا۔ ہفتہ بھر کی مجموعی کمی 108 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

بھارتی روپے کی قیمت میں بھی زبردست گراوٹ دیکھی گئی، جو 84.83 سے گر کر 85.71 ہو گئی۔ 1.04 فیصد کی یہ کمی گزشتہ دو سالوں میں سب سے بڑی یومیہ کمی قرار دی جا رہی ہے۔پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد بھارتی ایئر لائنز کو ہر ہفتے تقریباً 77 کروڑ روپے (9.11 ملین ڈالر) کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ مہینے بھر کا اثر 306 کروڑ روپے (36.20 ملین ڈالر) تک پہنچ چکا ہے۔اب تک 32 بھارتی ہوائی اڈے بند کیے جا چکے ہیں، جس کے نتیجے میں 400 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ یومیہ 30 کروڑ روپے (3.49 ملین ڈالر) کا نقصان بھارتی ہوابازی کو ہو رہا ہے۔

ائیر لائنز اور ہوٹل انڈسٹری متاثر رہی ، رپورٹ کے مطابق IndiGo کو یومیہ 7 کروڑ روپے (0.82 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا، ایئر انڈیا کو 5 کروڑ روپے (0.58 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا،سپائس جیٹ کو 1.5 کروڑ روپے (0.17 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا،ہوٹل انڈسٹری بھی بُری طرح متاثر ہے، جہاں Indian Hotels Co. کو یومیہ 1 سے 1.5 کروڑ روپے جبکہ Ventive Hospitality کو 5 کروڑ روپے (0.58 ملین ڈالر) کا نقصان ہو رہا ہے۔

چھ ارب ڈالر سے زائد مالیت کی انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کی معطلی نے میڈیا انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ماہرین کے مطابق براڈکاسٹنگ ریونیو میں 30 سے 40 فیصد کمی متوقع ہے۔ایک بڑے سائبر حملے نے بھارت کے 70 فیصد پاور گرڈ کو مفلوج کر دیا ہے، جس کے اثرات توانائی، ٹیلی کام، دفاع اور سرکاری ویب سائٹس تک پھیل چکے ہیں۔ بی جے پی کی ویب سائٹ سمیت کئی اہم پورٹلز بھی بند ہو چکے ہیں۔ اس حملے سے بھارت کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔موڈی کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کی سالانہ معاشی ترقی کی شرح 6.5 فیصد تک گر گئی ہے، جو گزشتہ چار سال کی کم ترین سطح ہے۔ دفاعی اخراجات میں اضافے کے باعث بھارت کی مالی صحت مزید دباؤ کا شکار ہو چکی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی اسٹریٹجک حکمت عملی اس کے اپنے لیے زخم بن چکی ہے۔ یہ نقصان صرف مالی نہیں بلکہ اعتبار، استحکام اور عوامی اعتماد کے ضیاع کا بھی باعث ہے۔ ان زخموں کا مندمل ہونا برسوں یا دہائیوں تک ممکن نہیں۔

Shares: