بھارت کے شمال مشرقی علاقے میں ایک مسافر ٹرین ہاتھیوں کے ایک ریوڑ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 7 ہاتھی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

آسام ریاست میں پیش آنے والے اس حادثے میں کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا آسام بھارت میں موجود تقریباً 22 ہزار جنگلی ہاتھیو ں میں سے 4 ہزار سے زائد کا مسکن ہے،آسام پولیس کے سینئر افسر وی وی راکیش ریڈی نے اے ایف پی کو بتایا کہ 7 ہاتھی ہلاک ہوئے جبکہ ایک ہاتھی زخمی ہوا۔

حادثے کے باعث ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں یہ ٹرین دور دراز ریاست میزورم سے نئی دہلی جا رہی تھی،انڈین ریلوے کے ترجمان کپل کشن شرما کے مطابق ہاتھیوں کی آمد و رفت کے لیے مختص راہداریوں (ایلیفینٹ کوریڈورز) پر رفتار کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، تاہم تازہ حادثہ ان علاقوں سے باہر پیش آیا،لوکو پائلٹ نے ہاتھیوں کے ریوڑ کو دیکھتے ہی ایمرجنسی بریک لگائے، تاہم ہاتھی ٹرین سے ٹکرا گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026:بھارت نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ماہرین کے مطابق جنگلات کی کٹائی اور ہاتھیوں کے قدرتی مسکن کے قریب تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث یہ جانور خوراک کی تلاش میں مزید دور نکلنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جس سے انسانوں کے ساتھ ان کے تصادم کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

پارلیمانی اعداد و شمار کے مطابق 2023-2024 کے دوران بھارت بھر میں ہاتھیوں کے حملوں کے نتیجے میں 629 افراد ہلاک ہوئے۔

ایلون مسک کا معروف ہالی ووڈ اداکارہ کے جسم پر نامناسب تبصرہ

Shares: