مزید دیکھیں

مقبول

بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے،مولانا فضل الرحمان

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ خاص طور پر حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے اس موقع پر بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی ناکام سیکورٹی پالیسیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، جو کہ ایک غیر منصفانہ اور اشتعال انگیز رویہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اپنی سیاست کو بچانے کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ اور عالمی برادری کو اس صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر نظر رکھنی چاہیے اور اسے امن کی طرف رہنمائی کرنی چاہیے۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے داخلی معاملات میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے موجود ہے اور وطن کی دفاع کے لیے تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم اپنے اتحاد کے ذریعے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی اور ملک کے مفادات کا بھرپور دفاع کرے گی۔اس ملاقات میں مولانا اسجد محمود، مفتی ابرار احمد اور طارق بھی موجود تھے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan