بھارت میں 2019 میں ریلوے حادثات میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی؟ بھارتی میڈیا کا دعویٰ، حقیقت اسکے برعکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ برس ریلوے حادثات میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، گزشتہ برس 2019 کو ریلوے کے لئے محفوط ترین سال قرار دے دیا گیا
بھارت کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس 2019 میں ریلوے حادثات میں مسافروں کی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،تاہم ریلوے عملے کی ہلاکتیں دیکھنے میں آئیں،2018-19 میں بھارتی ریلوے میں حادثات کے دوران 16 ہلاکتیں، 2017-18 کے دوران 28 ہلاکتیں، 2016-17 کے دوران 195 ہلاکتیں ہوئی تھیں.
بھارت میں 1990-1995 کے درمیان ، ہر سال اوسطا 500 سے زیادہ ٹرین حادثات رونما ہوئے ، ان پانچ سالوں میں تقریبا 2،400 ہلاکتیں ہوئیں اور 4،300 افراد زخمی ہوئے ، 2013 ء سے لے کر اب تک ہر سال اوسطا 110 ریلوے حادثات ہوئے جن میں 990 افراد ہلاک اور 1500 افراد زخمی ہوئے۔
ریلوے ٹرین حادثات میں تصادم ، پٹڑی ، آگ ودیگر متفرق حادثات شامل ہیں، بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریلوے نے اپنے حادثات کے اعدادوشمار میں مستقل طور پر بہتری لائی ہے۔ جبکہ 2017-2018 میں مارچ تک ، 73 حادثات ہوئے ، 2018 میں اپریل اور 15 دسمبر کے درمیان یہ تعداد 45 تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر کے تہورا میں پٹریوںپر کھڑے 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 100 کے قریب زخمی ہو گئے تھے تا ہم اس حادثے کو لسٹ میں شامل نہین کیا گیا کیونکہ ان میں ان لوگوں کی غلطی تھی، گزشتہ بارہ ماہ میں ٹرین حادثات میں 33 مسافر زخمی ہوئے تاہم کسی کی ہلاکت نہیں ہوئی،
واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوری میں بھارتی ریاست اڑیسہ میں ممبئی بھونشیور لوکماریناتلک ٹرمینس ( ایل ٹی ٹی ) ایکسپریس کے نیسرگونڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب 8 ڈبے پٹڑی سے اتر گئے ۔ جس کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوئے .
بھارتی میڈیا بھارتی ریلوے کے حوالہ سے دی گئی رپورٹ میں جھوٹ بولنے لگا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ گزشتہ برس 2019 کے ماہ فروری میں بھارت میں ٹرین پٹری سے اترنے کے بعد خوفناک حادثے کا شکارہو گئی تھی جس میں سات مسافر ہلاک ہو گئے تھے ٹرین حادثہ 11 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث پیش آیا،لوہا کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا گیا تھا، واقعہ میں 29 مسافر زخمی ہوئے تھے.
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریلوے دنیا کے بڑے ٹرین نیٹ ورک میں سے ایک ہے جہاں روزانہ نو ہزار سے زائد مسافر ٹرینیں چلتی ہیں جن میں تقریباً دو کروڑ 30 لاکھ کے قریب مسافر سفر کرتے ہیں۔بھارتی ریلوے کے اپنے اسکولز، اسپتال، پولیس اور تعمیراتی کمپنیاں ہیں جہاں 13 لاکھ لوگ اجرت پر کام کرتے ہیں جن کی تنخواہیں ریلوے ادا کرتا ہے۔
بھارت میں ریلوے حادثات معمول ہیں جب کہ بھارتی ریلوے کا ڈھانچہ بھی بہت پرانا ہے۔ بھارت نے سال 2015 میں آئندہ پانچ سال میں ریلوے کو جدید بنانے کے لیے 137 ارب ڈالر خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ سال ریلوے پروٹیکشن فورس نے ایک لاکھ 75 ہزار 996 افراد کو ریلوے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا اور چار کروڑ 35 لاکھ روپے کے جرمانے کیے۔