مزید دیکھیں

مقبول

ساڑھے سات لاکھ فوج،پہلگام واقعہ کیسے ہو گیا؟شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور...

نہ کوئی سمجھوتہ، نہ پسپائی،صرف سخت جوابی کارروائی!

اب نہ کوئی سمجھوتہ، نہ کوئی پسپائی،صرف سخت جوابی...

روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ...

بھارت میں اذان دینے پر مؤذن پر حملہ، ہندو انتہاپسندوں نے کی مسجد کی بے حرمتی

بھارت میں اذان دینے پر مؤذن پر حملہ، ہندو انتہاپسندوں نے کی مسجد کی بے حرمتی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاؤڈ سپیکر پر اذان دینا جرم کر گیا، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور مؤذن کو ذخمی کر دیا

واقعہ بھارت کے علاقے گورکھپور مین پیش آیا جہاں ایک مسجد میں مؤذن نے لاؤڈ سپیکر پر اذان دی تو ہندو انتہا پسند مسجد میں گھس گئے اور انہوں نے مؤذن پر حملہ کر دیا جس سے وہ زخمی ہو گیا، شرپسندوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی، ہندو انتہا پسندوں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مسجد میں اذان نہ دی جائے لیکن مؤذن نے اذان دی اور اس پر حملہ کر دیا گیا

مؤذن کے پاس اذان دینے کا حکومتی اجازت نامہ بھی تھا اسکے باوجود ہندو انتہا پسندوں نے اس پر حملہ کیا ،35 سالہ مؤذن عبدالرحمان اس حملے میں شدید زخمی ہوا جس کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا، انتہا پسندوں نے مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی.

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی مسلمان بھی مسجد میں پہنچ گئے ،اس دوران ہندو انتہا پسندوں نے مقامی افراد پر بھی تشدد کیا ،پولیس کے آنے سے قبل ہندو انتہا پسند مسجد سے فرار ہو گئے تھے

واقعہ کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے مسلمانوں پر دباؤ ڈالا کہ وہ انتہا پسندوں کے ساتھ صلح کر لیں

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

لاک ڈاؤن کی اہمیت بتانے جانیوالی پولیس پر عوام کا حملہ،سات اہلکار زخمی

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت میں مسلمانوں پر زندگی مزید تنگ کرتے ہوئے رمضا ن المبار ک میں مساجد میں اذان دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارت کے مختلف اضلاع میں پولیس نے مختلف مساجد میں جا کرتالے لگانے شروع کردیئے ۔تمام مساجد میں سختی سے پولیس کے ذریعے احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ جس مسجد سے اذا ن کی آ واز آ ئے گی اس کے امام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan