بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

0
117

بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں

بھارت میں کرونا کی تازہ ترین صورتحال پر میڈیا کے عالمی اداروں نے بھارتی وزیراعظم مودی پر تنقید کی ہے اور بھارتیوں کی موت کی ذمہ دار قرار دیا ہے، عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کرونا کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام ہو گئے، کرونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بھی مبالغہ آرائی کی گئی،

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنہوں نے اپنی کامیابیوں کو نمایاں طور پر پیش کرنے کے لئے ایک ٹیم رکھی ہوئی ہے اب کرونا کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ نہ صرف بھارت کے اندر بلکہ بیرون دنیا میں بھی مودی کو بھارتیوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ،کرونا کی نئی لہر سے ہر بھارتی خوفزدہ ہے کہ پتہ نہیں کب اور کہاں تڑپ کر جان دے دے،ایسے میں عالمی میڈیا اداروں نے مودی پر تنقید کی ہے، بھارتی وزیراعظم مودی پر تنقید گزشتہ کئی برسوں میں ایسا پہلا موقع ہے کہ سب میڈیا کے ادارے مودی پر برس پڑے ہں، امریکہ کے مشہور اخبارات واشنگٹن پوسٹ ، دیوال اسٹریٹ جرنل ، برطانیہ کے دی گارڈین اور اسی طرح دیگر ممالک کے اخبارات نے مودی پر تنقید کی اور کہا کہ مودی کرونا بحران سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، مودی کے خلاف شہہ سرخیوں میں خبریں شائع کی جا رہی ہیں

اخبارات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں مودی کورونا بحران سے نمٹنے کے بجائے انتخابی ریلیوں اور جلسوں میں مصروف رہے ہیں ۔ بالخصوص ریاست مغربی بنگال میں ان کے پے در پے انتخابی جلسے منعقد کئے گئے ۔ دیگر ریاستوں میں بھی انہوں نے اپنی پارٹی بی جے پی کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔ اس دوران بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا گیا اور آج مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 3.32 لاکھ سے زیادہ نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں ۔

اخبارات نے یہ بھی لکھا کہ اب کرونا مریضوں کے حوالہ سے عالمی سطح پر امریکہ کا پہلا اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے لیکن لگتا ہے کہ بھارت پہلے نمبر پر آ جائے گا ویکسین کی تیاری کےحوالہ سے مودی حکومت نے بلند بانگ دعوے کئے ۔لیکن چند ماہ میں صورتحال یہ ہوگئی کہ اب بھارت میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مودی سرکار کو روس سے ویکسین لینی پڑی۔

برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

 

Leave a reply