بی جے پی کی کامیابی کے بعد بھارت میں گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں پر تشدد

0
66

بھارتی الیکشن میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد اقلیتوں پر تشدد کا سلسلہ شروع ہو گیا، گائے کے گوشت کے الزام میں خاتون سمیت مسلمان خاندان پر ہندو انتہا پسندوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں بھارتی نتائج والے روز ایک مسلمان خاندان کو ہندو انتہا پسندوں نے یہ کہہ کر تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ گائے کا گوشت لے کرجا رہے تھے. شری رام سینا کے صدر شبھم بگھیل نے گائے کا گوشت لے جانے کا الزام لگا کر مسلمان نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا.شبھم بگھیل اپنے غنڈوں اور ہندو انتہا پسندوں کے ہمراہ مسلمان خاندان کے پاس گیا اور گاڑی میں موجود افراد پر تشدد کیا اور ان سے ’جے شری رام‘ کے نعرے بھی لگوائے۔ اس موقع پر لوگ جمع ہوئے لیکن وہ تماشا دیکھتے رہے. شبھم بگھیل کی جانب سے مسلمان خاندان پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے. شبھم بگھیل مسلمانوں پر تشدد کے حوالہ سے مشہور ہے ماضی میں بھی وہ مسلمانوں پر تشدد کرتا رہا ہے اسی وجہ سے اسے 6 فروری کو ضلع بدر کیا گیا تھا لیکن وہ واپس آیا اور پھر مسلمان خاندان کو تشدد کا نشانہ بنایا.

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سے دہشت گردی می نامزدسادھوی پراگیا نے الیکشن جیتا ہے جس کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے شروع کر دئیے .

Leave a reply