بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی آر ایس ایس رہنما ترغیب دینے لگے

بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی آر ایس ایس رہنما ترغیب دینے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رہنما سڑکوں پر جا رہے ہیں اور ہندوؤں کو خطرناک جھوٹ اور پروپیگنڈے کی دعوت دے رہے ہیں

آر ایس ایس رہنما بھارت میں فرقہ وارانہ تشدد اور مسلم نسل کشی کو بھڑکانے کے لئے کوشاں ہیں،اس ضمن میں باغی ٹی وی کو ایک ویڈیو موصول ہوئی ہے جس میں آر ایس ایس رہنما ہندوؤں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکا رہے ہیں.

ویڈیو میں آر ایس ایس رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مگر سوچنا بند کریں، دھیان رکھیں ملک رہے گا تو ہم لوگ نعرے بھی لگائیں گے اور دیوالی بھی منائیں گے،آپ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ دور نہیں، میں 25 سال سے دیکھ رہا ہوں، جو چیز دروزے پر آ گئی وہ اندر بھی آ سکتی ہے، مرتضیٰ پور میں گھر محفوظ رکھنا ہے تو یہ کرنا ہو گا، آپ کا پردھان منتری پہنچان میں نہیں شرماتا، آپ نے پوجا کرنا چھوڑ دی لیکن پردھان منتری نے نہیں چھوڑا، دنیا اسی کو سلام کرتی ہے، پردھان منتری نے ثابت کر دیا کہ اچھا لگے یا نہ لگے میں پوجا کروں گا،اس نے طاقت کے ساتھ پیغام دیا اور کہا کہ شرمائیے مت، ہم کیوں تلک لگانا چھوڑ دیتے ہیں، سیکولرازم نشے کی گولی کی طرح دی گئی ہے، آپ یہاں تک پہنچ گئے کہ کسی چیز کی اجازت نہیں ،اپنے بچوں کو سمجھائیے، اس کو سوالوں کا جواب دیں، ایسا نہ ہو کہ اس کو کوئی بہکا کر لے جائے، اگر بہن کو پکچر نہیں دکھائیں گے تو اس کے جذبات کو روندیں گے، بہن کو فلم دکھائیں، جہادی گھوم رہے ہیں ان سے بچیں، آپ کو گرل فرینڈ بنانے کا شوق ہے تو آپ کی بہن کیا کرے گی، گھر میں آگاہی پیدا کریں، بیٹیوں کو بابا کے چکر میں نہ پڑنے دیں، پچیس تیس سال تک سونا پہننا بند کریں، سونے کی چین جان لے سکتی ہے، سونا خوب خریدیئے لیکن گھر میں رکھئے، لوہا پہننا شروع کریں.

Comments are closed.