بھارت میں نسل پرستی کو نہ روکا گیا تو تمام اقلیتیں ہندو بالا دست کے نظریئے کی بھینٹ چڑھیں گی، وزیراعظم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں ایک خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ انڈیا کے ایک مسیحی قبرستان سے حضرت عیسٰیؑ کا مجسمہ ہٹانے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا میں عالمی برادری کو مسلسل متنبہ کررہا ہوں کہ تمام اقلیتیں ایک دن مودی کے ہندو بالادستی کے نسل پرست نظریے کی بھینٹ چڑھیں گی۔ فی الحال تو کشمیر اور بھارت میں بسنے والے مسلمان نشانہ ہیں لیکن دیگر اقلیتیں بھی عدم برداشت اور ان بڑھتے ہوئے حملوں کی زد میں آئیں گی۔
https://web.facebook.com/ImranKhanOfficial/posts/4431773613531691
وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگرنسلی بالادستی کے اس ایجنڈے کی پیش قدمی نہ روکی گئی تو دلتوں سمیت بھارت میں مقیم تمام گروہ اس کی زد میں آئیں گے، نتیجتاًجوبھی اختلاف کی جسارت کرے گا ان فسطائیوں کے ہاتھوں تشدد کانشانہ بنے گا ۔ صورتحال کے سدِ باب کیلئے عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو اس کے نتائج خطے سے باہر بھی محسوس کئے جائیں گے۔
میں عالمی برادری کو مسلسل متنبہ کررہا ہوں کہ تمام اقلیتیں ایک دن مودی کے ہندو بالادستی کے نسل پرست نظریے کی بھینٹ چڑھیں گی۔ فی الحال تو کشمیر اور بھارت میں بسنے والےمسلمان نشانہ ہیں لیکن دیگر اقلیتیں بھی عدم برداشت اور ان بڑھتے ہوئے حملوں کی زد میں آئیں گیhttps://t.co/dK0473FKEc
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 7, 2020