بھارت میں سموگ، بین الاقوامی کھلاڑیوںکو مشکلات کا سامنا
پاکستان کی طرح بھارت میں بھی سموگ نے ڈیرے ڈال لئے، بھارت میں ورلڈ کپ جاری ہے تا ہم سموگ کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
بھارت میں سموگ کی وجہ سے بین الاقوامی کھلاڑی مضر صحت فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں،تو وہیں ڈاکٹرز کے مشورے پر کھلاڑیوں کا تربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا،سموگ کی وجہ سے کچھ کھلاڑیوں کو سانس میں تکلیف کی شکایت پر ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے، کھلاڑی ہوٹلوں میں ہی قید ہو کر رہ گئے ہیں، سموگ کی وجہ سے انہیں باہر نکلنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
آلودگی کی نگرانی کرنے والی کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے جن بڑے شہروں میں کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی جا رہی ہے ان میں کہیں فضا غیر صحت بخش ہے تو کہیں انتہائی غیر صحت بخش،نئی دہلی، ممبئی اور کولکتہ جیسے شہر فضائی آلودگی میں دنیا کے10 بڑے شہروں میں شامل ہیں،ممبئی میں سموگ کی وجہ سے شہریوںکی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، شہری گلے کی سوزش ، بخار جیسی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، ہسپتالوں میں گلے کی خرابی کے مریضوں میں تیس سے چالیس فیصد اضافہ ہوا ہے،دہلی سمیت دیگر علاقوں میں بھی سموگ کی یہی صورتحال دیکھی جا رہی ہے،
بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ
فردجرم عائد کرنی تھی توکرونا ہو گیا،عدالت نے شہباز شریف کو پھر طلب کر لیا
نیب میں اکثر سوالوں کے جواب میں شہباز شریف نے کہا مجھے نہیں پتہ ،ارشاد بھٹی
سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے