انڈیا میں ایک دن میں کرونا دس ہزار کیسز رجسٹر، مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی

0
49

انڈیا میں ایک دن میں کرونا دس ہزار کیسز رجسٹر، مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافے کی وجہ سے بھارت گذشتہ 48 گھنٹوں میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں دو پائیدان اوپر پانچویں مقام پر آگیا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 9971 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 2.47 لاکھ ہوگئی ہے۔ متاثرین کے معاملے میں بھارت اسپین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا بھر میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت میں جہاں 246628 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں وہیں اسپین میں 241310 افراد کورونا متاثرین ہیں حالانکہ اسپین میں ہلاک شدگان کی تعداد تین گنا زیادہ ہے جبکہ بھارت میں اب تک 6929 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

بھارت میں صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9971 نئے کیسز سے متاثرین کی تعداد 246628 ہوگئی ہے۔ اس مدت کے دوران اموات کی تعداد 287 سے بڑھ کر 6929 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے 120406 فعال کیسز ہیں جبکہ 119293 افراد اس وباء سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دنیا میں کورونا انفیکشن سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے، جہاں اس وباء کی وجہ سے اب تک 1919430 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 109791 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ بھارت میں اس وباء سے مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2739 نئے معاملات درج ہوئے ہیں اور 120 افراد کی موت ہوچکی ہے، ریاست میں اس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 82968 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2969 ہوگئی ہے۔

Leave a reply