بھارتی بحریہ کا جنگی جہاز آگ لگنے سے تباہ

جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم
0
76
indian jahaz

بھارت کے بحری جنگی جہاز میں آگ لگ گئی، آگ لگنے سے جہاز تباہ ہوگیا، بھارتی بحریہ کے مطابق جہاز ٹھیک نہیں ہو سکتا،

بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز کو آگ ڈاکیارڈ میں لگی،بھارتی بحریہ کے جنگی جہاز آئی این ایس برہم پترا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں جہاز میں آگ کے شعلوں‌کو بلند ہوتا دیکھا جا سکتا ہے، آگ کی اطلاع ملنے پر حکام کی دوڑیں لگ گئیں،آگ لگنے سے جہاز تباہ ہو گیا ہے، اس دوران ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے.

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو جنگی جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ اور نقصانات کے بارے میں آگاہ کیا، بھارتی بحریہ کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیاہے، جہاز بندرگاہ کی طرف جھک گیا ہے، تمام تر کوششوں کے باوجود جہاز کو ٹھیک نہیں کیا جا سکا،بحری جہاز کے عملے نے، نیول ڈاکیارڈ، ممبئی اور بندرگاہ میں موجود دیگر جہازوں کے فائر فائٹنگ اہلکاروں کی مدد سے آگ بجھائی،

بھارت کےمرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بحریہ کے سربراہ دنیش کے سے ملاقات کی اور جہاز میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا،

Leave a reply