پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے
شہبازشریف کا پی اے سی اسے استعفیٰ، شاہ محمود قریشی برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتدریج بگڑ رہی ہے، بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے، ہم شملہ معاہدے کے تحت بھی تیار ہیں لیکن بھارت تیار نہیں ہاتا، کشمیر کے حوالہ سے ایسی خبریں آنا شروع ہوئی ہیں جو تشویشناک ہیں.
ن لیگ کے فیصلے کون کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے بول پڑے
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افریقہ پر ہم ماضی میں توجہ نہیں دے سکے، ستمبر میں افریقی سفارتکاروں کی کانفرنس کا انعقاد کریں گے،افریقی ممالک کےساتھ تجارت کیلئےجامع پالیسی تشکیل دیں گے،
پاکستان میں معاشی استحکام کیسے آئے گا، شاہ محمود قریشی بول پڑے
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا مفید رہا ،جس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان افغان عمل میں معاون ہے ،ضامن نہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا باب کھلا ہے.
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کس خواہش کا اظہار کردیا؟
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشینے طیارہ حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہاربھی کیا، وزیر خارجہ نے شہادت پانیوالوں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی