سینئر صحافی و اینکر پرسن ،کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل کو بھی بھارت میں بند کر دیا گیا
پہلگام ڈرامہ بے نقاب کرنے پر بھارت نے گزشتہ روز پاکستانی میڈیا و صحافیوں کے یوٹیوب چینلز کو بھارت میں بند کیا تا ہم آج سینئر صحافی واینکر پرسن مبشر لقمان کو بھی یوٹیوب کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سرکار کی جانب سے حکم موصول ہوا ہے کہ آپ کے یوٹیوب چینل "مبشر لقمان آفیشیل چینل” سے مواد کو بھارت میں بلاک کیا جائے، جس کے بعد مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل کی ویڈیو بھارت میں بند کر دی گئی ہیں.آئندہ بھی چینل پر جو ویڈیو اپلوڈ ہوں گی، ان کو بھارت میں نہیں دکھایا جائے گا،
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ڈرامے دنیا کے سامنے آ چکے ہیں، پہلگام بھی ایک ڈرامہ تھا جس کے پیچھے مودی سرکار خود تھی، پاکستان نے تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی ہے مودی قبول کیوں نہیںکرتا، اس سے قبل بھی مودی الیکشن کے دنوںمیں ایسے ڈرامے کر چکا ہے، بہار انتخابی مہم چلانے تو مودی چلا گیا لیکن کشمیر نہیں گیا، پاکستان کے لئے ایک یوٹیوب چینل تو کیا ہماری جان بھی قربان ہے، جب تک جسم میں جان ہے پاکستان کے دفاع ،تحفظ، سالمیت کے لئے کام کرتے رہیں گے، ہمارے بولے دو جملے مودی کے لئے اسلحہ سے زیادہ کام کر رہے ہیں