دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کر دیا۔
اس بارے میں این ڈی ایم اے نے کہا کہ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں سیلابی ریلے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے،پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے متعلقہ سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، بھارت کی طرف سے ستلج میں ہریکے اورفیروزپور ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے گا،بھارت کی طرف سے دریائے چناب میں اکھنورڈاؤن اسٹریم جبکہ دریائے راوی میں مادھو پور ڈاؤن اسٹریم میں پانی چھوڑا جائے گا۔
دوسری جانب بھارت سے پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی کیفیت شدت اختیار کرگئی ہے،سیالکوٹ، نارووال اور شکرگڑھ سمیت کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ہیں، انڈیا کی جانب سے آنے والے پانی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے پنجاب کے مختلف ضلعوں میں نقصانات ہو رہے ہیں،سیالکوٹ میں بجوات سیکٹر میں، 85 دیہات کا سیالکوٹ سے رابطہ ختم ہو گیاہے-
پی ٹی آئی کا این اے 129 لاہور کا ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان
سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات شدید متاثر
سیالکوٹ: ہیڈ مرالہ بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، پانی ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گیا، فوج طلب