بھارت نے ایشیا کپ 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہوں گے، شبھمن گل کی ٹی ٹوئںٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے انہیں اکشر پٹیل کی جگہ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے،یشسوی جیسوال اور شریاس ایئر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

اسکواڈ میں ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، شیوام دوبے، رنکو سنگھ، وکٹ کیپرز کے طور پر جیتیش شرما اور سنجو سیمسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہےباؤلنگ میں جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ یادیو کو منتخب کیا گیا ہے، ورون چکرورتی، تلک ورما، ابھیشیک شرما بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

ادھربھارت کے سابق کرکٹر کیدار جادھو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ نہیں ہوگا،بھارت کے پاس پاکستان سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت موجود ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ میچ نہیں ہونا چاہیے اور میں اعتماد کے ساتھ کہتا ہوں کہ بھارت نہیں کھیلے گا،میرے خیال میں بھارتی ٹیم کو پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہیے، بھارتی ٹیم جہاں بھی کھیلے گی وہ ہمیشہ جیتے گی۔

Shares: