دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے،16 دن سے کشمیریوں کو گھروں میں محصور کیا گیا ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور افغان طالبان کب پاکستان آئیں گے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ نے قائمہ کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں بریفنگ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جموں کشمیر میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کی زندگیاں خطے میں ہیں، ہر گھر کے سامنے ایک فوجی کھڑا ہے، چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا ہے

ڈومور ذہن سے نکال دیں،ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پلوامہ ٹو کرنا چاہتا ہے، بھارت معاملےکودہشت گردی سے جوڑنےکی کوشش کر رہاہے ،لائن آف کنٹرول پرحالات بہت کشیدہ ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے روزانہ فائرنگ کی جارہی ہے ہمارےجوان شہید ہوئے،پاک فوج نےبھرپورجواب دیا کئی بھارتی فوجی ہلاک ہوئے،انسانی حقوق کونسل اوراوآئی سی وزرائے خارجہ میں معاملہ اٹھایا جائے گا،نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی روشنی میں سفارتی تعلقات محدود کیے،

Shares: