ایک اور بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب – پرانی تصویر کو "آپریشن سندور” کی جھوٹی کامیابی کا ثبوت بنا دیا گیا
بھارت کی جانب سے ایک بار پھر پروپیگنڈے کی کوشش کی گئی ہے، جو کہ حقیقت کے برخلاف اور گمراہ کن نکلی۔ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ @idrwalerts کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فضائیہ جلد "آپریشن سندور” کے دوران پاکستانی فضائیہ کے طیارے مار گرانے کے شواہد، جن میں ریڈار ڈیٹا اور بصری ثبوت شامل ہیں، منظرِ عام پر لائے گی۔انہوں نے ایکس پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی، ٹوئٹ میں شامل تصویر کو "FILE PIC” کا لیبل دیا گیا ہے، مگر اس تصویر کا حالیہ واقعات یا "آپریشن سندور” میں مبینہ طور پر گرائے گئے پاکستانی طیاروں سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ تصویر درحقیقت پانچ سال پرانی ہے اور ایک الگ واقعے کی ہے، جب پاکستانی فضائیہ کا FT-7 تربیتی طیارہ میانوالی، پاکستان کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ شہید ہو گئے تھے۔
استعمال کی گئی تصویر کا موجودہ کسی بھی کارروائی یا مبینہ فضائی معرکے سے تعلق نہیں۔تصویر کی بنیاد پر "ثبوت” پیش کرنا عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس قسم کی جعلی خبروں کا پھیلاؤ پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دینے کا پرانا حربہ ہے۔
"آپریشن سندور” کے حوالے سے بھارت کی جانب سے ٹوئٹ میں کیا گیا دعویٰ جھوٹا، گمراہ کن اور غیر مصدقہ ہے۔ جس تصویر کو بطور "ثبوت” پیش کیا جا رہا ہے، وہ ماضی کے ایک حادثے کی ہے جس کا موجودہ دعوے سے کوئی تعلق نہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر نشر کی جانے والی خبروں کی تصدیق کیے بغیر ان پر یقین نہ کریں۔








