بھارت سے آنیوالے طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا تو پاکستان نے کیسے بچایا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئر ٹریفک کنٹرولر نے عمان ایئر کو حادثے سے بچالیا،پرواز ڈبلیو وائے 276 بھارتی شہر جے پور سے مسقط جارہی تھی،دوران سفر کراچی کی ریجن فضائی حدود میں طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آگیا،
طیارہ بھارتی فضائی حدود سے کراچی ریجن میں داخل ہوا،سندھ کے علاقے چھور کے مقام پر طیارہ آسمانی بجلی کی زد میں آیا،طیارہ کپتان سے بے قابو ہوکر 38 ہزار فٹ کی بلندی سے 36ہزار پرآگیا،
کپتان نے ہنگامی بنیاد پر اے ٹی سی کو میڈے کال دی،ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کی رہنمائی کرتے ہوئے طیارے کو مختلف جہازوں سے بچایاپرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے.
واضح رہے کہ امریکا کے کمرشل فلیٹ میں موجود ہر طیارہ سال میں کم از کم ایک بار ضرور اس صورتحال کا شکار ہوتا ہے، یعنی صرف امریکا میں ہر سال آسمانی بجلی کے طیارے سے ٹکرانے کے 7 ہزار واقعات ہوتے ہیں۔