بھارتی دارالحکومت سے داعش کے تین دہشت گرد گرفتار، کہاں حملہ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی کے الزام میں دہلی سے داعش کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے.

دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے کاروائی کی ہے اور داعش سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن سے اسلحہ اور نقشہ جات برآمد کئے گئے ہیں، دہشت گرد 26 جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر دشت گردی کا پروگرام بنا رہے تھے.

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ان کو گرفتار کیا گیا، داعش کے دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد بھارت میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے، سیکورٹی اداروں کو مزید چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے.

دہلی پولیس نے دہشت گردوں کی گرفتاری کو بڑی کامیابی کہا ہے.

Shares: