وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی باکسر عامرخان کو پورے آزاد کشمیر کا دورہ کرایا،کیاعامرخان کودہلی ایئرپورٹ سے مقبوضہ کشمیرجانے کی اجازت ملے گی؟ ایک سال سے مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے رہے،اب بھارت سے مذاکرات کا سوال پیدا نہیں ہوتا ،فضائی حدود کی بندش کافیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شملہ معاہدے کے تحت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ حل کے پابند تھے،مودی بتائیں5اگست کافیصلہ دوطرفہ مذاکرات کے بعداٹھایا؟مقبوضہ کشمیر کے عوام جمعے کی نماز بھی نہیں پڑھ سکتے،مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باعث خوراک کی قلت ہے،مقبوضہ کشمیر کی پولیس بھارتی سرکار سے تعاون کرنے سے کترا رہی ہے،فضائی حدود کی بندش سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا،فضائی حدود کی بندش کافیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کرنا ہے،
چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کشمیر پر ایسا بیان دیا کہ بھارت ہوا پریشان
شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی مخالفت کررہا ہے ،بھارتی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی پولیس سے اسلحہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان کشمیری اور پاکستانی عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھیں گے،بھارت یکطرفہ فیصلے کرکےخطے میں امن کی فضا خراب کررہا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں فوج کی اضافی نفریاں تعینات کیں،
https://baaghitv.com/kashmir-karfio-ka-23-van-roz-masajid-ki-3-hafton-say-talay-media-par-bhe-pabandia/https://baaghitv.com/sabit-ho-gaya-india-dunya-say-haqiaq-chupa-raha-hay-qureshi/
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عالمی باکسر عامرخان کو پورے آزاد کشمیر کا دورہ کرایا،کیاعامرخان کودہلی ایئرپورٹ سےمقبوضہ کشمیرجانےکی اجازت ملےگی؟یواین مبصرین آزادکشمیر میں جہاں جاناچاہیں ہم لے کر جائیں گے، مبصرین مقبوضہ کشمیر کا بھی دورہ کرے رپورٹ اقوام متحدہ کو دیں،مقبوضہ کشمیر میں 2016سےبھارتی مظالم میں شدت آئی ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور گھٹن کا ماحول پیدا کردیاہے،مغربی میڈیا آج بھارت کے خلاف بات کررہا ہے،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی مقبوضہ کشمیر پر بات کررہی ہیں،عالمی برادری نے بھارتی موقف رد کیا،
بھارت نے جنگ مسلط کی تو نئی دہلی میں جاکر ختم کریں گے، فردوس عاشق اعوان
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے کہاثالثی کےلیے تیار ہیں،لیکن رکاوٹ بھارت ہے،بھارتی اقدام کےخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں درخواستیں جمع ہیں،بھارتی سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو نوٹس جاری کردیا ہے،لندن اورنیویارک میں ایک اور بڑااحتجاج ہونے والا ہے،نیویارک میں مودی کی آمد پر پاکستانی اور کشمیری احتجاج میں آواز اٹھائیں گے ،ایک سال سے مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرتے رہے،اب بھارت سے مذاکرات کا سوال پیدا نہیں ہوتا ،بھارت مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھائے،معصوم شہریوں کو رہا کرے،وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماوَں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے،