ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں بھارت نے بنگلہ دیش کو بآسانی 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، بنگلہ دیش کے سیف حسین 69 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ 9 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔بھارت کے کلدیپ یادو نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ جسپریت بھمرا اور وارون چکراورتی 2،2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنا سکی۔اوپنر ابھیشک شرما نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 75 رنز اسکور کیے، جن میں 6 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ شُبھمن گل نے 19 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بلے باز بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔
تلک ورما اور کپتان سوریا کمار یادیو 5،5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شیوم دھوبے صرف 2 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر ہاردک پانڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اکشر پٹیل 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔رشاد حسین سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تنزیم حسن ساکب، مستفیض الرحمان اور سیف الدین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
یوں بھارت نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
بھارتی علاقے لداخ احتجاجات میں تشدد،4 ہلاک، درجنوں زخمی
وزیراعظم کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
امریکہ،ڈلاس میں دفتر پر فائرنگ، ایک ہلاک متعدد زخمی