بھارت سے آئندہ دنوں میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ ہے-

ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ بھارت سے آئندہ دنوں میں 70 ہزار کیوسک سے زائد پانی آنے کا خدشہ ہے اور صورتِ حال مزید بگڑ سکتی ہے بھارت کے مادھوپور ہیڈورکس ٹوٹنے کے باعث مزید پانی پاکستان کی طرف آ رہا ہےلاہور فی الحال سیلاب کے خطرے سے محفوظ ہے تاہم قصور اور ملتان کے اضلاع کے لیے الرٹ جاری ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ جھنگ شہر کو بچانے کے لیے بند توڑنا پڑا جبکہ ہیڈ اسلام کے لیے بھی اگلے 24 گھنٹوں میں خطرات موجود ہیں، اس وقت گنڈا سنگھ پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 3 ہزار کیوسک ہے جس کے باعث فوج اور ضلعی انتظامیہ نے 20 دیہات خالی کرائےہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ سے زائد کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، جبکہ ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 75 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا ہے۔

یوکرین کے سابق وزیردفاع قاتلانہ حملے میں ہلاک

دریائے راوی میں 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلا پہلے ہی گزر چکا ہے، اس وقت بھی 1 لاکھ 29 ہزار کیوسک پانی موجود ہے،بلوکی میں 2 لاکھ 11 ہزار کیوسک اور ننکانہ صاحب سے 20 ہزار کیوسک پانی شامل ہو چکا ہے۔ ہیڈ محمد والا پر 7 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان تک پہنچے گا جہاں شگاف ڈالنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔

اسرائیلی فوج کا حماس ترجمان ابو عبیدہ پر حملے کا دعویٰ

Shares: