ٹی 20 ورلڈ کپ:بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

0
47

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ بھارتی ٹیم کی اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم کی دوسرے مرحلے تک رسائی کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں جبکہ بھارتی ٹیم دوسرے مرحلے کےلیے کوالیفائی کر گئی۔ ۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 25واں میچ بھارت اور امریکا کےدرمیان نیویارک کے اسٹیڈیم نساؤ کاؤنٹی میں کھیلا جارہا ہے۔گروپ اے کے میچ میں امریکا نے بھارت کو جیتنے کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر امریکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، امریکی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔امریکا کی جانب سے نتیش کمار 27 اوراسٹیون ٹیلر 24رن بنا کر نمایاں رہےجبکہ کوری اینڈرسن 15،آرون جونز 11 اور ہرمیت سنگھ نے10رن بنائےہیں۔بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے4 اورہاردیک پانڈیا نے 2وکٹیں حاصل کیں ہیں، اکشر پیٹل ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئےجبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی، رشبھ پنت ، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں.
امریکا کے اسکواڈ میں کپتان آرون جونز ، سٹیون ٹیلر ، شایان جہانگیر ، اینڈریز گوس ،نتیش کمار ، کوری اینڈرسن ، ہرمیت سنگھ ، شیڈلی وین شالک وِک ، جسدیپ سنگھ ، سوربھ نیتراولکر اور علی خان شامل ہیں ۔
ٹاس
بھارت نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ گروپ اے کے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جیتنے والی ٹیم سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر جائے گی اگر امریکا بھارت کو شکست دیتا ہے اس صورت میں پاکستان کا ایونٹ میں سفر ختم ہو جائے گا۔بھارت کے اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، ویرات کوہلی، رشبھ پنت ، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں٫امریکا کے اسکواڈ میں کپتان آرون جونز ، سٹیون ٹیلر ، شایان جہانگیر ، اینڈریز گوس ،نتیش کمار ، کوری اینڈرسن ، ہرمیت سنگھ ، شیڈلی وین شالک وِک ، جسدیپ سنگھ ، سوربھ نیتراولکر اور علی خان شامل ہیں ۔

Leave a reply