ممبئی: بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار انوج سچ دیوا اور ان کے پالتو کتے کے ساتھ پارکنگ تنازع کے دوران ایک شخص نے حملہ کر دیا ہے۔ یہ واقعہ بھارتی سوسائٹی میں پیش آیا، جس کی تصدیق اداکار نے خود انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر کے کی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے کہہ رہا ہے: "تو مجھے کتے سے کٹوائے گا؟” ویڈیو کے پس منظر میں کتے کے بھونکنے کی آوازیں بھی مسلسل سنائی دے رہی ہیں۔ویڈیو میں یہ بھی واضح ہے کہ حملہ آور شخص ایک ڈنڈا اٹھا کر انوج سچ دیوا کے سر پر مارتا ہے اور ساتھ ہی اداکار کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انوج سچ دیوا کو قانونی کارروائی کرنے کی فوری ہدایت دی ہے۔ صارفین نے حملہ آور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کے حق میں رائے دی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ انوج سچ دیوا بھارتی ڈراموں "یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے” اور "نبھانا ساتھیا” میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں اور بھارتی ٹی وی کی مشہور شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

Shares: