بالی ووڈ کی مشہور ترین فلم تھری ایڈیٹس ( Idiots3) کے معروف اداکار اچیوٹ پوٹدار 91 برس کی عمر میں ممبئی میں چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اچیوٹ پوٹدار کو طبی مسائل کے بعد جیوپیٹر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن وہ صحتیاب نہ ہو سکے ان کی آخری رسومات منگل کو ممبئی میں ادا کی جائیں گی،اداکار کی موت کی درست وجہ ظاہر نہیں کی گئی، تاہم عمر رسیدہ ہونے سے جُڑی پیچیدگیوں کو ممکنہ سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

اچیوٹ پوٹدار نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے شاندار کیریئر کے دوران ہندی اور مراٹھی سینما میں 125 سے زائد فلموں میں کام کیا ان کی نمایاں فلموں میں آکروش، اردھ ستیہ، تیزاب، راجو بن گیا جینٹل مین، دل والے، یہ دلّگی، رنگیلا، مہرتی دند، یشونت، عشق، واستو، آ اب لوٹ چلیں، ہم ساتھ ساتھ ہیں اور پرندہ شامل ہیں۔

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، اے کیٹیگری ختم کردی گئی

تاہم بلاک بسٹر فلم 3 ایڈیٹس میں ان کا کردار ان کی خاص پہچان بنا جو آج بھی مداحوں کو یاد ہے، اداکار اچیوٹ پوٹدار نے سال 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم تھری ایڈیٹس میں سخت مزاج پروفیسر کا کردار نبھایا تھا جس میں ان کے مشہور ڈائیلاگ ’ارے کہنا کیا چاہتے ہو؟‘ نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا تھا، صرف یہی نہیں بلکہ اس فلمی ڈائیلاگ پر بے تہاشا میمز بھی بنائی گئی تھیں،پوٹدار نے بھارتی ٹیلی وژن پر واگلے کی دنیا اور بھارت کی کھوج جیسے مقبول ڈراموں میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

دہشتگردوں کا سہولت کار لیکچرار 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

Shares: