بھارتی اداکارہ پرِیا مراٹھے کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 38 سالہ بھارتی اداکارہ پریا مراٹھے کی موت کی خبر سامنے آئی جس نے سب کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا،نوجوان اداکارہ گزشتہ کئی برسوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں تاہم گزشتہ روز وہ ممبئی کے میرا روڈ پر واقع اپنے گھر میں صبح 4 بجے دنیا سے رخصت ہوئیں۔
آنجہانی اداکارہ اپنے شوہر اور ساتھی اداکار شانتا نو موگھے کے ساتھ رہتی تھیں، جو مراٹھی ڈرامہ سوراجیارکشک سنبھاجی میں چھترپتی شیواجی کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور ہیں،پرِیا مراٹھے نے بہت سی بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ 2012 میں وہ ساتھی اداکار شانتانو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی مغربی کوششیں جنگ کی بڑی وجہ ہے،روسی صدر
پریا نے 2005 میں زی مراٹھی کے ڈرامہ یا سُکھانو یا سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 2008 میں مراٹھی ناول شالہ پر مبنی فلم ’ہم نے جینا سیکھ لیا‘ سے انہوں نے فلمی ڈیبیو کیا اسی سال انہوں نے ہندی ٹی وی میں قدم رکھتے ہوئے ایکتا کپور کی مشہور سیریل ’قسم سے‘ میں کام کیا،پریا کو سب سے زیادہ شہرت زی ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’پوتر رشتہ‘ سے ملی، جس میں انہوں نے ورشا دیسپانڈے اور جھمری بالان سنگھ کے کردار ادا کیے یہ ڈرامہ سشانت سنگھ راجپوت اور انکیتا لوکھنڈے کی اداکاری سے بھرپور تھا اور 5 سال تک کامیابی سے نشر ہوتا رہا۔
پاکستان کو مستقبل میں بابر اعظم اہم فتوحات دلوائیں گے،وسیم اکرم
انہوں نے اس کے بعد بھی کئی مشہور ڈراموں جیسے ’اترن‘، ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ اور ’ساتھ نبھانا ساتھی‘ا میں اہم کردار ادا کیے 2010 میں وہ کامیڈی شو کامیڈی سرکس کے سوپر اسٹارز میں بھی نظر آئیں،اداکارہ کی موت پر شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کی جانب سے گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہےان کی ساتھی اداکارہ اوشا نڈکرنی نے پریا کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ پریا نے حال ہی میں گھر خریدا تھا۔ ان کے بچے نہیں تھے۔