بہار: بھارت کی نامور بھوجپوری اداکارہ امریتا پانڈے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ امریتا پانڈے المعروف انا پورنا ریاست بہار کے شہر بھگلپور میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئی ہیں، امریتا پانڈے کی لاش ان کے کمرے کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
اداکارہ نے خودکشی سے چند گھنٹوں قبل واٹس ایپ اسٹیٹس پر ایک نوٹ بھی شیئر کیا تھا جس سے ان کے مداحوں میں تشویش پیدا ہوئی، اس نوٹ میں تحریر تھا کہ د و کشتیوں میں سوار تھی اسکی زندگی، ہم نے اپنی کشتی ڈبا کر اسکا سفر آسان کردیا، امریتا پانڈے کے گھر والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کچھ ماہ سے شدید ذہنی دباؤ کا بھی شکار تھی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کا عزم
امریتا پانڈے شادی شدہ تھیں، وہ ممبئی میں رہائش پزیر تھیں اور اپنی بڑی بہن وینا پانڈے کی شادی میں شرکت کےلیے بھگلپور آئی تھیں،شادی کی تقریبات کے بعد امریتا نے بھگلپور میں مزید کچھ دن رہنے کا فیصلہ کیا جبکہ انکے شوہر واپس ممبئی چلے گئے تھے۔








