بھارتی اداکارہ سے امن کے سفیر کا اعزاز واپس لیا جائے، شیریں مزاری
![sheri mizari](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/07/sheri-mizari-o098.jpg)
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یونیسیف ہینریٹا فور کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ بھارتی اداکارہ سے امن کے سفیر کا اعزاز واپس لے
خواجہ سراﺅں کے حقوق، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیریں مزاری نے خط میں کہا کہ بھارت نازی عقوبت خانوں کی طرح مسلمانوں کو حراستی مراکزمیں قیدکررہاہے، قابض بھارتی افواج مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنزاستعمال کررہی ہیں،بھارتی افواج کی جانب سےخواتین کی بےحرمتی کاسلسلہ بھی تیزہوچکا ہے ،بھارتی اداکارہ پریا نکا چوپڑا مودی حکومت کے ظلم کی حمایت کررہی ہے،
ساہیوال:دو خواجہ سرا قتل،گھر سے بدبو آنے پر ہوا انکشاف،پولیس
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ مودی کےنسل کشی منصوبے نے مقبوضہ وادی میں بحرانی کیفیت پیداکی، بھارت آسام میں 40لاکھ مسلمانوں کوشہریت دینےسےانکاری ہے، پریانکا نے بھارت کی پاکستان پرحملے کی بھی تائید کی،نام نہاد امن سفیرکی تائید اقوام متحدہ کے اعزازکیخلاف ہے، بھارتی اداکارہ کا بطورامن سفیررویہ خودامن کیخلاف ہے،
واضح رہے کہ بھارت کے جنگی جنون کی حمایت میں بیان دینے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے یونیسف خیرسگالی سفیر کا عہدہ واپس لینے کی تحریک عروج پر پہنچ گئی، پاکستانی اداکارہ آرمینا خان نے بھی یونیسیف سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے امن کی سفیر کا اعزاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔