بھارت نے بغیر اطلاع دیے سلال ڈیم، ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑ دیا ہے، جس سے دریائے چناب اور ستلج میں بڑے ریلے آنے کا امکان ہے اور پنجاب کے گنڈا سنگھ والا سمیت مختلف علاقوں میں صورتِ حال خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر اچانک 3 مقامات سے پانی چھوڑا ہے، جس سے پنجاب میں سیلابی خطرہ بڑھ گیا ہے۔ سلال ڈیم سے دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلہ داخل ہوگا، جبکہ ننگل ڈیم اور ہریکے بیراج سے ستلج میں پانی کا بہاؤ کئی گنا بڑھ گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ننگل ڈیم سے ساڑھے تین لاکھ کیوسک تک پانی خارج کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سنگین صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ ہریکے بیراج پر بھی بھارت نے اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب یا دیگر دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے کوئی باضابطہ وارننگ موصول نہیں ہوئی، سلال ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کی بھی کوئی آفیشل اطلاع نہیں دی گئی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔ پی ڈی ایم اے، ارسا اور محکمہ آبپاشی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ ریلے کے بارے میں انتظامیہ اور شہریوں کو پیشگی آگاہ کیا جائے گا۔
کراچی کے حقوق کیلئے جماعتِ اسلامی کا وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کے قریب دھرنا
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں،گاڑیاں بہہ گئیں
پاکستان سیلابی صورتحال سے دوچار،متاثرین کا ساتھ دیں گے،یوسف رضا گیلانی
شینگھائی تعاون تنظیم اجلاس، شہباز شریف عالمی راہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے








