بھارتی فضائیہ کے لاپتہ جہاز کو ڈھونڈنے بھیجے گئے دو طیارے

0
42

بھارتی ائیر فورس کے لاپتہ طیارے کو تلاش کرنے کے لئے بھارت نے دو طیارے بھجوا دئیے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کے لاپتہ طیارے اے این 32 کو تلاش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس ضمن میں بھارتی ائیر فورس نے سکھوئی -30 لڑاکا طیارے اور سی -130 خصوصی آپریشن طیارے کو اے این 32 کو ڈھونڈنے کے لئے روانہ کیا ہے.

واضح رہے کہ بھارتی ائیر فورس کا طیارہ لا پتہ ہو گیا ہے. اےاین32 نے آسام سےاُڑان بھری، بھارتی ائیر فورس کے طیارے میں عملےکے 8ارکان سمیت13افرادسوارتھے. طیارے نے جرہٹ ائیر بیس سے اڑان بھری تھی طیارے نے منچوکا ائیر بیس پر لینڈ کرنا تھا جو آرنچل پردیش میں واقع ہے.طیارے نے 12:25 پر اڑان بھری تھی اور ایک بجے رابطہ منقطع ہو گیا.

واضح رہے کہ تین سال قبل بھی بھارت کا اے این 32 طیارہ لا پتہ ہو گیا تھا،جس کا بھی آدھے گھنٹے کے بعد سسٹم سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا . اس وقت طیارے میں بھارتی ایئر فورس،بھارتی نیوی، کوسٹ گارڈ کے افسر اور آٹھ عام شہریوں سمیت 29 افراد سوار تھے

Leave a reply