بھارتی فضائیہ کی 92ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والے ایئر شو میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 230 سے زائد افراد ہسپتال پہنچ گئے
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے 92 سال ہونے پر چنئی میں ایئر شو کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں انتہائی ناقص ترین انتظامات تھے، ایئر شو کے دوران تین افراد کی موت ہوئی ہے،مرنے والوں کی شناخت سری نواسن،کارتیکیان اور ترووتیور کے طور پر ہوئی،ایئر شو کے دوران سخت گرمی تھی، شہری دھوپ میں ہی کھڑے رہے ،کئی افراد کے پاس چھتریاں تھیں، ایک شہری کی موت ڈاکٹروں کے مطابق ہیٹ اسٹروک سے ہوئی،مرینا بیچ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم تھا، ٹریفک کے انتہائی ناقص انتظام تھے، لمکا بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کرانے کے مقصد سے منعقد کیے گئے اس ایئر شو میں تقریباً 16 لاکھ لوگوں نے حصہ لیا،یہ تقریب صبح 11 بجے شروع ہوئی اور دوپہر 1 بجے تک جاری رہی،ہزاروں لوگ صبح 8 بجے ہی تیز دھوپ میں اچھی جگہ حاصل کرنے کے لیے جمع ہو گئے تھے،پروگرام شروع ہونے سے پہلے ہی کئی بزرگ گرمی کی وجہ سے بے ہوش ہوگئے تھے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شدید گرمی کے باوجود پینے کے پانی کا کوئی انتظام نہیں تھا،پروگرام کے دوران 230 سے زیادہ افراد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران ناقص انتظامات پر شہریوں نے احتجاج بھی کیا جن کو پولیس نے منشتر کر دیا.
اپوزیشن لیڈر پلانی سوامی نے بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں شہریوں کی ہلاکت پر حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکومت شہریون کےلئے مناسب انتظام کرنے میں ناکام رہی ہے. ائیر شو کے بعد مرین بیچ اور ارد گرد کی سڑکیں مکمل جام ہو گئی تھیں،میٹرو سمیت بسیں، ایم آر ٹی ایس اور لوکل ٹرینیں کھچا کھچ بھری نظر آنے لگیں، پروگرام مقام کے قریب انا اسکوائر کے بس اسٹاپ پر ایک ہجوم جمع ہوگیا تھا،