بھارتیی ایئرلائنزفراڈ کرنے لگیں:کرونا کے معاملے پرجھوٹ پکڑے گئے

0
28

نئی دہلی :بھارتیی ایئرلائنزفراڈ کرنے لگیں:کرونا کے معاملے پرجھوٹ پکڑے گئے،اطلاعات کے مطابق بھارت میں مسافروں کی کورونا رپورٹس چیک نہ کرنے والی 4 ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ‏گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت دہلی کی سرکار نے مہاراشٹر اور دیگر ریاستوں سے آنے والی ‏مختلف ایئرلائنز کی پروازوں میں مسافروں کی کورونا رپورٹس کا جائزہ نہ لینے پر ایکشن لے لیا۔

دہلی حکومت نے انڈیگو، وستارا، سپائس جیٹ اور ایئر ایشیا کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ‏مقدمہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ان ایئرلائنز نے دارالحکومت آنے والی پروازوں کے مسافروں کے پی ‏سی آر ٹیسٹ چیک نہیں کیے تھے۔

Leave a reply