پاکستان نے ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کے الزامات کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ معاملہ مکمل طور پر انتظامی نوعیت کا تھا، اور اسے سیاسی رنگ دینا حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ان کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 2 ہزار 400 سے زائد ویزے سکھ یاتریوں کو بابا گورو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے جاری کیے۔ترجمان نے بتایا کہ 4 نومبر کو 1,932 یاتری کامیابی سے پاکستان داخل ہوئے، جب کہ تقریباً 300 ویزا ہولڈرز کو بھارتی حکام نے سرحد پار کرنے سے روکا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ چند افراد کے دستاویزات نامکمل تھے، جس پر انہیں معیاری طریقہ کار کے مطابق واپس بھیجا گیا، مذہبی بنیادوں پر روکنے کا دعویٰ سراسر غلط ہے

یوٹیوب نے اسرائیلی جنگی جرائم سے متعلق ویڈیوز حذف کردیں

اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے خیبر ہاؤس پہنچ گئی

پیپلز پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز مسترد کر دی

Shares: