بھارتی اے این 32 تین طیارے لاپتہ ہوئے لیکن کوئی سراغ نہ ملا، حیران کن خبر
بھارتی ائیر فورس کا طیارہ اے این 32 چھ دن قبل لاپتہ ہوا جو ابھی تک سرچ آپریشن کے باوجود نہیں مل سکا، اے این 32 کے حوالہ سے انکشاف ہوا ہے کہ بھارت کے پہلے بھی دو طیارے اے این 32 لاپتہ ہوئے تھے جو نہیں مل سکے. یہ لاپتہ ہونے والا تیسرا طیارہ ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائیر فورس کا طیارہ اے این 32 تین مئی کو لاپتہ ہوا ہے جو تاحال نہیں مل سکا. بھارت کے پہلے بھی دوطیارے اے این 32 لاپتہ ہوئے جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا. بھارتی فضائیہ کا 1986 میں بحیرہ عرب میں اے این 32 لا پتہ ہوا تھا جو سوویت یونین سے عمان کے راستے واپس آ رہا تھا ،اس طیارے کا کوئی سراغ ،ملبہ بھارت کو نہیں ملا. بھارت کا ایک اور اے این 32 طیارہ 2016 میں لاپتہ ہوا تھا جس میں بھارتی فضائیہ کے 29 اہلکار سوار تھے ،کافی تلاش کے بعد بھی بھارت کو اس طیارے کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا، اب بھی چھ دن گزر چکے بھارتی فضائیہ کے اے این 32 طیارے کا کچھ معلوم نہیں ہو سکا، بھارتی فضائیہ کے اب تک تین طیارے لاپتہ ہوئے جبکہ دو اے این 32 طیارے گر کر تباہ ہوئے، ایک طیارہ 1989 اور دوسرا 2009 میں گر کر تباہ ہوا تھا. بھارت کے پاس اے این 32 طیاروں کی تعداد ایک سو سے زائد ہے ، بھارت نے یہ طیارے سوویت یونین سے خریدے تھے ،اے این 32 طیارے یوکرین میں بنائے گئے ہیں.