بھارتی فوج کا پونچھ میں آپریشن، عسکریت پسندوں کو زمین کھا گئی یا آسمان؟ پاکستان کیخلاف ایک بار پھر کیا پروپیگنڈۃ

0
45

بھارتی فوج کا پونچھ میں آپریشن، عسکریت پسندوں کو زمین کھا گئی یا آسمان؟ پاکستان کیخلاف ایک بار پھر کیا پروپیگنڈۃ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن تقریبا ایک ہفتے سے جاری ہے

اس آپریشن میں بھارتی فوج کو عسکریت پسندوں کے خلاف کسی قسم کی کامیابی تاحال نہیں مل سکی، البتہ بھارتی فوج کے افسر سمیت نو فوجی اہلکار مارے جا چکے ہیں، اس تصادم کے بعد بھارتی فوج خوف کا شکار ہے کہ ایک ہفتے میں ابھی تک عسکریت پسند آپریشن کے دوران ملے کیوں نہیں، بھارتی فوج پر حملہ کرنے والوں کو زمین کھا گئی یا آسمان؟ بھارتی فوج کی مزید کمک بھی پونچھ میں طلب کر لی گئی ہے

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر دیا ہے، بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی نے اپنی ایک رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی اور کہا انہیں بھارتی فوج اور پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے حملے میں نواہلکار مارے گئے لیکن ایک عسکریت پسند بھی سامنے نہیں آیا ، نہ کوئی لاش ملی، نہ کوئی گرفتار ہوا، ایسے لگتا ہے کہ ان عسکریت پسندوں کو پاکستانی کمانڈوز نے تربیت دی ہے اور یہ عسکریت پسند کمانڈوز ہیں جو بھارتی فوج کو نشانہ بنا رہے ہیں فوج اور مقامی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ عسکریت پسند آٹھ دنوں سے ہزاروں سکیورٹی فورسز سے بچتے ہوئے لڑ رہے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں پاک فوج کے ایلیٹ کمانڈوز نے ٹریننگ دی تھی۔

بھارتی فوج نے جموں کشمیر کے علاقے پونچھ کے بعد قریبی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے،آپریشن جنگل میں آٹھ سے نو کلو میٹر کے علاقے میں کیا جا رہا ہے تا ہم ابھی تک بھارتی فوج کو کوئی کامیابی نہیں ملی، گزشتہ روز چار بے گناہ کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا تھا ،

پونچھ میں سرچ آپریشن کرنے والے اہلکاروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ احتیاط سے آگے بڑھیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مزید کوئی جانی نقصان نہ ہو، آپریشن میں ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے جا رہے ہیں، ڈرون کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے اور بھارتی فوج کو امید ہے کہ اب جلدی آپریشن ختم ہو جائے گا ، اب بھارتی فوج نے آپریشن میں ناکامی کے بعد خواتین کو بھی گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے، حریت پسندوں سے تعاون کا الزام لگا کر قابض بھارتی فورسز نے مقامی خاتون زرینہ اختار اور بیٹے شفاعت کو گرفتار کرلیا دونوں کو پونچھ کے علاقے میں 7بھارتی فوجیوں کے قتل میں سہولتکاری کے الزام میں حراست میں لیا گیا

اطلاعات ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج میں روز بروز اضافہ کیا جارہا ہے، مقامی لوگوں کے مطابق روزانہ کئی فوجی کانوائے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہورہے ہیں، پہلے ہی 9 لاکھ کے لگ بھگ فوج تعینات ہے، خدشہ ہے کہ بھارتی سرکار کوئی بڑی گھناونی سازش کرنے جارہی ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

لداخ ،کشمیر تنازعہ پر ہم بھارت کے ساتھ ہیں، امریکہ کا دوٹوک اعلان

چین کے ساتھ سرحد پر صورتِ حال خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف کی لداخ میں بات چیت

چین نے دیا بھارت کو ایک بار پھر بڑا جھٹکا،لداخ کے بعد ارونا چل پردیش پر بھی اپنا دعویٰ کر دیا

ضلع پونچھ میں جھڑپ کے دوران 5 بھارتی فوجی جہنم واصل

پونچھ میں بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری،چار کشمیری شہید

Leave a reply