کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کا آج 17 واں روزہے،نظام زندگی مفلوج ہے، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیریوں‌کو شہید کر دیا ہے.

مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 17واں روز ہے، بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں.

بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا، مومن گوجری کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھی ایک کشمیری کو شہید کر دیا گیا، دو کشمیریوں کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، کرفیو توڑ کر بڑی تعداد میں کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا، جس سے متعد کشمیری زخمی ہو گئے.

بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

Comments are closed.